رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رشیا ٹوڈے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ایران کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شرکت سے روکنا دانشمندی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف متحدہ عالمی محاذ میں ایران کو شرکت سے روکنا بالکل بے بنیاد ہے کیونکہ ایران خود دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔
روس کے وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی حمایت کے بارے میں ایران سمیت، کسی بھی ملک پر اگر شک ہے تو اس کے شواہد پیش کیے جائیں۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس بات کو قبول کرلے کہ حزب اللہ لبنان بھی ایران کی طرح دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کر رہی ہے۔
روس کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکی صدر کی ترجیحات میں شامل ہے تو انہیں اس بات کا اعتراف کرنا چاہیے کہ شامی فوج، روسی فضائیہ کی مدد سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہی۔/۹۸۸/ ن ۹۴۰