‫‫کیٹیگری‬ :
13 February 2017 - 14:34
News ID: 426288
فونت
جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ پیر سید مظہر سعید کاظمی اور مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ کی اپیل پر جماعت اہلسنّت کے ۵۰ مفتیان کرام نے ویلنٹائن ڈے کیخلاف اجتماعی شرعی اعلامیہ میں کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی اوراخلاق سوز مغربی تہوار ہے۔
ویلنٹائن ڈے


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ تہوار عریانی، فحاشی اور بے حیائی کے فروغ کا سبب ہے اس لئے مسلم نوجوان اور پوری قوم اس مغربی تہوار کا بائیکاٹ کرے، اسلام کے بیٹے اور بیٹیاں اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی و مشرقی روایات کے منافی ویلنٹائن ڈے کو مسترد کر دیں کیونکہ ویلنٹائن ڈے منانا شیطان کی پیروی اور اللہ کےعذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے نام پرعریانی و فحاشی کا فروغ اسلام دشمن طاقتوں کی سازش ہے۔

شرعی اعلامیہ میں اپیل کی گئی ہے کہ والدین اپنی اولاد کو ویلنٹائن ڈے سے دور رکھنے کا بندوبست کریں، نوجوان نسل اپنے دلوں میں محبت رسول کی شمع روشن کرے، اسلام غیر محرم خواتین سے ملاقاتیں اور ناجائز تعلقات کی اجازت نہیں دیتا،اسلام عریانی، فحاشی اور بے حیائی سے دور رہنے کی سختی سے ہدایت کرتا ہے، اسلام نے بے حیائی کو بد ترین گناہ قرار دیا ہے، اس لئے مسلمان دنیا و غیر شرعی محبتوں اور تعلقات سے دامن بچا کر قرآن و صاحب قرآن سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں۔

ویلنٹائن ڈے مسلم نوجوانوں اور مسلم خواتین کے اخلاق تباہ کرنے اور انہیں اسلام سے دُور لے جانے کی گہری سازش ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے مسلمانوں کا تہوار نہیں، مسلمان اللہ اور اس کے رسول کی محبت کیساتھ ساتھ اپنے والدین اور بہن بھائیوں سے محبت کریں۔

شرعی اعلامیہ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت ویلنٹائن ڈے جیسے غیر شرعی تہواروں پر پابندی عائد کرے۔ واضح رہے کہ ویلنٹائن ڈے 14 فروری کو منایا جاتا ہے۔

جن مفتیان کرام نے شرعی اعلامیہ جاری کیا ہے ان میں مفتی محمد اقبال چشتی، سید شمس الدین بخاری، مفتی فضل جمیل رضوی، بشیر القادری،  محمد اکرم سعیدی، فاروق خان سعیدی،  رفیق احمد شاہ جمالی، حمید الدین رضوی، ابرار احمد رحمانی،خلیل الرحمن چشتی، لیاقت علی، مفتی ضیاء الحسنین صدیقی، خورشید احمد شمس القادری، غلام حیدر، رضوان انجم، مولانا بشیر محمد نقشبندی، خالد حسن مجددی، مولانا محمد حنیف چشتی، قاضی محمد یعقوب رضوی،  رضوان یوسف، عثمان غنی، مفتی فیض بخش رضوی،  منظور عالم،  سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،  سید غلام حسین شاہ، مفتی ظفر جبار چشتی،  حافظ یعقوب فریدی، محمد اشرف سعیدی شامل ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬