13 February 2017 - 14:12
News ID: 426282
فونت
یورپی یونین:
یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین، ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو پائیدار بنانے کوشش کر رہی ہے۔
یورپ یونین


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برسلز میں اٹلانٹک کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد انہیں اس بات کا اطمینان حاصل ہوا ہے کہ واشنگٹن بھی ایٹمی معاہدے کا پابند ہے۔

موگرینی نے واضح کیا کہ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے نئی امریکی حکومت کے ساتھ مشترکہ نکات طے پا گئے ہیں۔

یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج نے اپنے دورہ واشنگٹن کے موقع پر نئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن، قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلون، امریکی صدر کے مشیر جیرڈ کوشنر اور کانگریس کے بعض ارکان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایران اور پانچ جمع ایک گروپ نے سن دو ہزار پندرہ میں جامع ایٹمی معاہدے پر دستخط کیے تھے جسے نئے امریکی صدر نے اب تک کا انتہائی برا معاہدہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ، برطانیہ، روس، چین ، فرانس اور جرمنی، پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ممالک ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬