ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران مخالف امریکی بیانات کی سخت مذمت کی ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران مخالف امریکی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت پر مبنی بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
بہرام قاسمی نے امریكی دفترخارجہ كے گزشتہ روز كے بیان پر اپنے رد عمل كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ ایسے بے بنیاد بیانات سے امریكی مشكوك اقدامات اور مخصوص سیاسی عزائم نظر آتے ہیں۔
انہوں نے مزید كہا كہ ایرانی قوم اور حكومت كو امریكیوں كی جانب مداخلتوں كا تلخ تجربہ رہا ہے۔
بہرام قاسمی نے بتایا جیسا كہ اسلامی جمہوریہ ایران متعدد بار كہا ہے ہم تمام بین الاقوامی قوانین كی پاسداری كرتے ہیں اور شہریوں كے حقوق كا احترام كرنا ہماری اہم ترجیح ہے۔۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے