‫‫کیٹیگری‬ :
22 February 2017 - 14:48
News ID: 426470
فونت
آئی آر آئی بی کی عالمی سروس کے سربراہ پیمان جبلی نے انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں تہران میں جاری کانفرنس کی کوریج نہ کرنے پر بعض عالمی ذرائع ابلاغ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
پیمان جبلی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی آر آئی بی کی عالمی سروس کے سربراہ پیمان جبلی کا کہنا تھا کہ سرزمین فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کا مسئلہ صرف فلسطینیوں، عربوں اور یا مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک عالمی اور انسانی مسئلہ ہے۔

انہون نے کہا کہ تہران میں تحریک انتفاضہ کی حمایت میں عالمی کانفرس کا انقعاد، اسرائیل سمیت دنیا میں غاصبانہ قضبے کے خلاف جاری جدوجہد کا محاذ وسیع ہونے کا باعث بنے گا۔

آئی آر آئی بی کی عالمی سروس کے سربراہ نے کہا کہ تحریک مزاحمت کی حمایت پر یقین رکھنے والے ذرائع ہی زمینی حقائق کو پوری طرح سے دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ آزادی بیان کا دم بھرنے والے ذرائع ابلاغ نے انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں منعقدہ اس عالمی کانفرنس اور اس میں شرکت کرنے والی اہم سیاسی اور ثقا‌تی شخصیات اور رہنماؤں کے حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ذرائع ابلاغ کا یہ رویہ، ان کی غفلت کی وجہ سے نہیں بلکہ اس اجلاس کے حوالے سے ایک سازش کا حصہ ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬