22 February 2017 - 14:43
News ID: 426469
فونت
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بری یونٹ کی تین روزہ فوجی مشقیں ختم ہو گئیں۔
سپاہ پاسداران  کی فوجی مشقیں


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی آر جی سی کے بری یونٹ کے کمانڈر، بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے پیغمبر اعظم گیارہ فوجی مشقوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی اور دفاعی نوعیت کی ان مشقوں کے تمام اہداف کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے گئے۔

فوجی مشقوں کے دوران، آئی آر جی سی کے بری یونٹ کے، ایئر اور مکینیکل ونگ کے علاوہ کمانڈو دستوں نے بھی شرکت کی۔

سپاہ پاسداران کے بری یونٹ کے کمانڈر نے کہا کہ فوجی مشقوں کے انعقاد کا مقصد، ممکنہ خطرات کے مقابلے میں دفاعی دستوں کی کارکردگی اور آمادگی کا اندازہ لگانا تھا۔

عالمی سامراج اور ایران کے دشمنوں نے، ملک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو ان کی آنکھیں نکال لی جائیں گی

انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اگر عالمی سامراج اور ایران کے دشمنوں نے، ملک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو ان کی آنکھیں نکال لی جائیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بری یونٹ کی پیغمبر اعظم گیارہ فوجی مشقیں، بیس فروری سے مرکزی ایران کے وسیع صحرائی علاقے میں شروع ہوئی تھی۔

فوجی مشقوں کے پہلے دن، درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے کئی طرح کے اسمارٹ اور گائیڈڈ میزائلوں کا بھی تجربہ کیا گیا تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬