28 February 2017 - 22:45
News ID: 426598
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بیان کے ساتھ کہ شخص کا مسلمان ہونا اور لوگوں کی مشکلات پر توجہ نہ کرنا بی معنی ہے بیان کیا : اسی وجہ سے ایران فلسطین و یمن اور آل سعود و آل خلیفہ کے ظلم پر بے توجہ نہیں رہ سکتا ۔
آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله نوری همدانی نے ملک کے بعض ثقافتی امور کے ممبران سے ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ خداوند عالم کے پیغمبروں اور آئمہ اطہار علیہم السلام کا کام انسان سازی تھا بیان کیا : دنیا انسان کی تربیت و پروریش اور انسان سازی کا مکتب ہے اور انسان کے وجود میں صلاحیتیں و زمینہ قرار دی گئی ہیں تا کہ انسان اپنی کوشش و کاوش و کام کے ذریعہ خود کو منزل کمال تک پہوچائے لیکن معصومین کامل خلق ہوئے ہیں ۔

انہو نے وضاحت کی : خداوند عالم قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ ہر شخص مرد اور خواتین جو ایمان رکھتے ہیں اور نیک عمل انجام دیتے ہیں خداوند عالم ان کو نیک و پاکیزہ زندگی عنایت کرتا ہے اور آخرت میں دنیا سے زیادہ نعمات سے استفادہ کرتا ہے اسی بنا پر یہ دنیا ہوشیار و بیدار لوگوں کے لئے اچھی جگہ ہے اور وہ خود کو اس دنیا می بنا سکتے ہیں لیکن خود سازی کے جو اصول بیان ہوئے ہیں وہ پاکیزہ زندگی سے ممکن ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ بزرگان دین نے ایمان کو پہلے اصول کے عنوان سے تاکید کی ہے اظہار کیا : اگر انسان کا دل صحیح ہو جائے تو تمام مشکلات حل ہو جائے گا ؛ اگر انسان کے دل میں خداوند عالم و معصومین علیہم السلام اور اخروی دنیا پر ایمان ہو تو ہر کچھ ہو سکتا ہے اسی وجہ سے انسان کے لئے سب سے عظیم دولت ایمان ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۴۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬