‫‫کیٹیگری‬ :
01 March 2017 - 09:14
News ID: 426607
فونت
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان، نیکٹا کا قومی بیانیہ، علماء و مشائخ نیشنل کونسل کی نصاب جائزہ کمیٹی کی رپورٹ، متحدہ علماء بورڈ پنجاب کا ضابطہ اخلاق، مدارس دینیہ کے دورہ جات کی رپورٹ، مدارس دینیہ کے نصاب کی تدوین و دیگر قومی امور زیر بحث آئیں گے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے مجلس اعلٰی اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس 22 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت رئیس الوفاق حافظ سید ریاض حسین نجفی کریں گے۔

جس میں مجلس اعلیٰ کے اراکین علامہ ساجد علی نقوی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ رضی جعفرنقوی، علامہ شیخ محمد محسن مہدوی، علامہ غلام حسن جاڑا، علامہ ملک اعجاز حسین نجفی شریک ہوں گے۔

جبکہ ارکان مرکزی کابینہ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی، سابق سینیٹر علامہ سید جواد ہادی، علامہ محمد جمعہ اسدی، علامہ عبدالمجید بہشتی، علامہ محمد افضل حیدری، مولانا فیاض نقوی، مولانا ارشد جعفری، مولانا شاہد نقوی اور مولانا شبیر حسن میثمی بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان، نیکٹا کا قومی بیانیہ، علماء و مشائخ نیشنل کونسل کی نصاب جائزہ کمیٹی کی رپورٹ، متحدہ علما بورڈ پنجاب کا ضابطہ اخلاق، مدارس دینیہ کے دورہ جات کی رپورٹ، مدارس دینیہ کے نصاب کی تدوین، ذرائع ابلاغ اور 26 ستمبر 2016ء کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے جائزہ سمیت دیگر قومی امور زیر بحث آئیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬