‫‫کیٹیگری‬ :
01 March 2017 - 09:49
News ID: 426615
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ)میں پیغمبر اسلام کی لخت جگر اور پارہ تن حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے دوسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
رھبر معظم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ)میں پیغمبر اسلام کی لخت جگر اور پارہ تن حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے دوسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مجلس عزا کا آغاز نماز مغرب و عشا سے قبل شرعی احکام کے بیان سے ہوا اور نماز مغرب و عشا کے بعد مجلس عزا کا سلسلہ جاری رہا جس میں خطیب مجلس نے فضائل اور مصائب اہلبیت علیھم السلام اور حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی عظمت پر روشنی ڈالی ۔

مجلس عزا میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ اعلی سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالس عزا کا سلسلہ جمعہ تک برقرار رہےگا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬