رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے آج ظھر سے پہلے ایرانی پارلیمںٹ میں تہران کے سابق عوامی نمائندہ مهرداد بذرپاش سے ہونے والی ملاقات میں یہ کہتے ہوئے کہ فقط باتیں مشکلات کا حل نہیں ہیں کہا: رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ ہمیں تمام مشکلات کو دوسروں کی جانب منصوب نہیں کرنا چاہئے ، بلکہ ہمیں خود اپنے اعمال کو بغور دیکھنا چاہئے ۔
حوزه علمیه قم میں درس خارج فقہ و اصول کے مشھور استاد نے یہ کہتے ہوئے کہ اس کا علاج کیا ہے کہا: عوام جنگ کے زمانے میں تمام مشکلات اور قتل و غارت کے باوجود ھرگز اعتراض نہیں کرتے تھے ، اس قدر ایک دوسرے کا خیال رکھتے تھے کہ ھرگز کسی کی فریاد سنائی نہ دیتی ، کیوں کہ اس وقت ملک کا سرمایہ خود ملک میں کام آتا تھا اور حکومت ایک متحرک حکومت تھی ، مزدور اپنی مزدوری کرتا تھا مگر افسوس ماضی کے برخلاف آج تمام فیکٹریاں بند ہونے کے درپے ہیں ۔
انہوں نے بیان کیا: آج ہماری حکومت داخلی مشکلات سے روبرو ہے ، ایک طرف غبن تو دوسری جانب ذمہ داروں کی بے توجہی ، حکومت ملک کا سرمایہ نابود ہونے سے روکے اور اس عظیم مشکل کو حل کرے ۔
آیت الله علوی گرگانی نے مزید کہا: ملک کی فیکٹریوں کو اہمیت دینا ضروری ہے تاکہ جوانوں کی بے کاری اور اقتصادی مشکلات حل ہوسکیں ، حکومت کم بضاعت اور کمزور تجار کی حمایت کرے ، ملک کی فیکٹریوں میں جان ڈالے نیز کیفیت پر بھی خاص توجہ دے تاکہ مارکیٹ میں رونق پیدا ہوسکے ۔
انہوں نے مزید کہا: لوگوں کے داخلی پروڈیکٹ نہ خریدنے کی بنیاد اس کا بے کیفیت ہونا ہے ، جب سامان کی کیفیت اچھی نہ ہوگی تو یقینا لوگ اس سامان کو نہ خریدیں گے ، آپ شک نہ کریں کہ ہمارا ملک ایک سرمایہ دار ملک ہے اور ہمیں اس خدائی نعمت پر خصوصی توجہ دینی چاہئے ۔
حوزه علمیه قم میں درس خارج فقہ کے استاد نے بیان کیا: آخرت کا مطلب یہ کہ مستقبل پر نگاہ ہو اور مستقبل بنانے کے لئے ضروری ہے کہ انسان کوشش کرے ، خداوند متعال کوشش کرنے والے کو کامیابی نصیب کرتا ہے ، ان شاءالله ہم مستقبل میں ملک کے اقتصاد کو بارونق ہونے اور مشکلات کے برطرف ہونے کے شاھد ہوں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۷۳