01 March 2017 - 09:52
News ID: 426616
فونت
اسرائیل کے وزیر جنگ آویگڈور لیبرمین:
اسرائیل کے وزیر جنگ آویگڈور لیبرمین نے کہا ہے کہ اسرائیل نے سعودی عرب کو ایران کے خلاف اتحاد کی تجویز پیش کی ہے۔
اسرائیل کے وزیر جنگ آویگڈور لیبرمین


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے وزیر جنگ آویگڈور لیبرمین نے جرمن اخبار دی ولٹ کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے سعودی عرب کو ایران کے خلاف اتحاد کی تجویز پیش کی ہے۔ اسرائیلی وزیر جنگ نے دعوی کیا کہ سنی ممالک اب اس نتیجے تک پہنچ گئے ہیں کہ ان کا دشمن اسرائیل نہیں بلکہ ایران ہے۔

اسرائیلی وزير جنگ نے کہا کہ اسرائیل نے سعودی عرب کو تجویز پیش کی ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب دونوں متحد ہوکر ایران کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک طاقتور ملک ہے جو ایران کے خلاف عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب کی بھر پور حمایت کرسکتا ہے اور عربوں کو اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہنا چاہیے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬