رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب ایرانی وزیر خارجہ اور عراقی وزیرخارجہ نے ایک ملاقات کے دوران بعض مخصوص ممالک کی جانب سے انسانی حقوق کے قوانین کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرنے کے خلاف مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے عراق کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونے پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایران مخالف قراردادوں کے خلاف عراقی مؤقف کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ بعض ممالک کی جانب سے انسانی حقوق کو غلط استعمال کئے جانے کے عمل کی روک تھام کے لئے ایران اور عراق سمیت دوسرے ہم خیال ممالک کے درمیاں باہمی تعاون کی مزید توسیع دینی چاہئے۔
اعلی ایرانی سفارتکار نے بتایا کہ اگر انسانی حقوق کو غلط استعمال کرنے کا عمل جاری رہا تو دوسرے ترقی یافتہ ممالک کے لئے نقصان دہ ہوگا۔
عراق میں دہشتگردوں کے خلاف مسلح افواج کی حالیہ پر پر مبارکباد دیتے ہوئے سید عباس عراقچی نے بتایا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے تمام ممالک کے درمیان باہمی تعاون ناگزیر ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ اپنی پالیسیوں اور بنیادی اصولوں کے مطابق انسانی حقوق کی حمایت کرتا رہے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/