راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اسلاف کے امن مشن کو دنیا بھر میں پھیلایا جائے گا۔
رسا نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے معروف اہلسنت عالم دین اورناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ لاہور راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اسلاف کے امن مشن کو دنیا بھر میں پھیلایا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی اور امن کے قیام کے لئے امریکا اور اسرائیل کے عزائم پر کڑی نظر رکھنا ہوگی، سرحد پار بیٹھے دشمن عناصر پاکستان کے امن و امان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، محب وطن طبقات پاکستان مخالف قوتوں کے مکروہ عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اپنا قومی کردار ادا کریں گے، امن و امان کے قیام کے لئے مدارس اہلسنت ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مفتی محمد حسین نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز نعیمی زندگی بھر اشاعت دین کے لئے کوشاں رہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے