‫‫کیٹیگری‬ :
06 March 2017 - 13:35
News ID: 426709
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمیشن نے آئندہ صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کے تعلق سے اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
 عبد الرضا رحمانی فضلی  عبد الرضا رحمانی فضلی


رسا نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے آئندہ صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کے تعلق سے الیکشن کمیشن کی سرگرمیوں کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا-

آئندہ صدارتی انتخابات کے لئے طے شدہ پروگرام کے مطابق بارہویں صدارتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار بارہ سے سولہ مارچ تک اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرا سکیں گے اور شورائے نگہبان کی طرف سے امیدواروں کی اہلیت ثابت ہو جانے کے بعد ہر امیدوار، بیس روز تک اپنی انتخابی مہم چلا سکے گا-

پانچویں بلدیاتی انتخابات کے لئے بھی کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی تاریخ، بیس سے چھبیس مارچ  تک طے کی گئی ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات کے اہل امیدوار سات روز تک اپنی انتخابی مہم چلا سکیں گے اور ان کی انتخابی مہم کی تاریخ گیارہ سے سترہ مئی ہے-

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں بارہویں صدارتی انتخابات اور پانچویں بلدیاتی کونسل کے انتخابات کے لئے انیس مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور اسی دن چار پارلیمانی حلقوں میں ضمنی انتخابات بھی ہوں گے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬