06 March 2017 - 13:03
News ID: 426705
فونت
پاکستان:
پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے ادارے کی کارروائی میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کا ایک دہشت گرد ہلاک اور چارگرفتار ہوئے ہیں جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔
لشکر جھنگوی


رسا نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن کے ایک گھر پر چھاپہ مارا، اہلکاروں کو دیکھ کر گھر میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ چار کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی عمر شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے پنانچ سو کلو سے زائد بارود ، خودکش جیکٹس اور راکٹ لانچر برآمد ہوئے ہیں۔

ہلاک اور گرفتار شدہ ملزمان کا تعلق کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی العالمی کےنعیم بخاری گروپ سے ہے، ہلاک شدا دہشت گرد کی شناخت دلدارعرف چاچا کے نام سے ہوئی ہے جب کہ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے انچارج راجا عمر خطاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد دلدارعرف چاچا ایک اور دہشت گرد اسحاق عرف بوبی کا چچا ہے، دلدار کالعدم تنظیم کےنعیم بخاری کی سلیپر سیل کا امیر تھا، دلدار نے ہی ایس ایس پی چوہدری اسلم کے گھر پر حملے کے لیے خودکش بمبار کی گاڑی تیار کی تھی۔ اس کے علاوہ وہ پاک بحریہ کے اہلکاروں کی بس پر حملے سمیت دہشتگردی کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬