06 March 2017 - 13:47
News ID: 426710
فونت
سلیم الجبوری:
عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے موصل میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔
سلیم الجبوری


رسا نیوز ایجنسی کی سومریہ نیوز سے رپورٹ کے مطابق، عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے موصل میں کیمیاوی ہتھیاروں کے  استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ سلیم الجبوری نے عراقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ داعش کی طرف سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائے۔

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ داعش کے بہیمانہ اقدامات کے خلاف خاموش تماشائی نہ بنیں بلکہ اس سلسلے میں داعش کی حمایت کرنے والے ممالک  کو داعش کی حمایت سے روکنے کی کوشش کریں ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬