آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، جامع ایٹمی معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔
رسا نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق، ویانا میں آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنر کے سرمائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوکیا آمانو کا کہنا تھا کہ ان کا اداراہ فردو کے ایٹمی مرکز سے اضافی سینٹری فیوج مشینوں اور انفرا اسٹرکچر کو اکھاڑے جانے اور اس کی نطنز کے ایٹمی مرکز منتقلی کی تصدیق کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی اے اے ای، ایٹمی مواد اور سیف گارڈ معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا سرمائی اجلاس پیر سے ویانا میں شروع ہو گیا ہے جو آئندہ پانچ روز تک جاری رہے گا۔
ایران کے ایٹمی پروگرام کی نگرانی، سیف گارڈ معاہدے کی صورتحال، شمالی کوریا کی ایٹمی سرگرمیاں اور کم افزودہ یورینیئم کے بینک کا قیام اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے