‫‫کیٹیگری‬ :
06 March 2017 - 22:44
News ID: 426719
فونت
حزب الله لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن:
حزب الله لبنان مرکزی کونسل کے رکن نے واضح طور سے کہا کہ استقامت کے دشمنوں میں چونکہ ہمارے مقابل ٹکنے کی توانائی نہیں ہے اس لئے وہ امریکا کے احمق صدر جمھوریہ سے لو لگائے بیٹھے ہیں ۔
حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان مرکزی کونسل کے رکن حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق نے گذشتہ روز استقامت اسلامی کے کمانڈر کی مجلس ترحیم میں کہ جو علاقہ انصار میں منعقد ہوئی ، شام اور عراق کے تکفیری پروجیکٹ کی جانب اشارہ کیا ہے کہا: حلب ، تدمر اور موصل کی پیروزی علاقے میں استقامت کی کامیابی کی نشانی ہے ، یقینا موصل اور حلب کی آزادی سے پہلے اور اس کی بعد کے زمانے میں فرق ہے ، ہم علاقہ کا نقشہ بدلنے میں کوشاں میں ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: عراق اور شام میں حاصل ہونے والی پیروزی لبنان کی پیروزی شمار کی جاتی ہے کیوں کہ اس پیروزی سے تکفیروں کے مقابل لبنان کی قدرت بڑھ گئی ہے ۔

لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے استقامت اسلامی کی قدرت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: یہ طاقت کہ جس نے لبنانی فوج کی ہمراہی میں داعش کو لبنان میں گھسنے سے روک دیا ، یہ وہی طاقت ہے جس نے صھیونی مقاصد کو شام میں محقق ہونے سے روک دیا ہے ۔

حجت الاسلام قاووق نے واضح طور سے کہا: غاصب صھیونیت مستقل دھمکیاں دینے میں مصروف رہی ہے مگر ابھی تک ان دھمکیوں کا نتیجہ بلکل الٹا نکلا ہے ، صھیونی حزب اللہ کی طاقت کے مقابل بلکل ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں جب کہ لبنانی سکون کی سانس لے رہے ہیں ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ صھیونی دھمکیاں استقامت نامی عظیم چٹان سے روبرو ہے کہا: صھیونی اب اپنے حکمراںوں کی باتوں پر توجہ کرنے کے بجائے حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصرالله کی بیان پر یقین رکھتے ہیں ، جو چیز صھیونیوں کو ان دھمیکوں کو جامہ عمل پہنانے میں آڑے ہے وہ استقامت لبنان کی توانائیوں اور قدرت سے ان کی مکمل آگاہی ہے ۔

حزب الله لبنان کے برجستہ رکن نے موجود حالات میں استقامت کی آمادگی سن 2006 عیسوی سے کہیں بالاتر جانا اور کہا: دشمن استقامت کا مقابلہ کرنے سے عاجز ہیں اور اسی بنیاد پر امریکا کے احمق صدر جمھوریہ سے لو لگائے ہوئے ہے ، مگر یہ امید اور توقع کسی بھی چیز کو نہیں بدل سکتی ، حزب اللہ کو پابندیوں کی دھمکی نہ ہمارے لئے نقصان دہ ہے اور نہ ہی ہمارے دشمن کے لئے منفعت بخش ، ملت لبنان کو اب امریکا اور اسرائیل دھمکیوں کا کوئی خوف نہیں ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۶۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬