حجت الاسلام حسین مسعودی:
علماء و معززین کے نمائندہ وفد سے گفتگو کے دوران جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ اس وقت سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف جو آپریشن سر انجام دے رہی ہیں اس کی مکمل حمایت کرنا ہوگی، تاکہ دہشت گردی کا قلع قمع ہو اور امن کے قیام میں مدد مل سکے۔
رسا نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر اور معروف عالم دین علامہ حسین مسعودی نے کہا کہ سیاسی و مذہبی جماعتیں اور ملک میں بسنے والے دیگر تمام طبقات ہم آہنگی اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
فیڈرل بی ایریا گلبرگ ٹاؤن میں علماء و معززین کے نمائندہ وفد سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ قوم و ملت کی خدمت کا ہے، لہٰذا ہمیں مثبت سوچ اور اچھے فیصلوں کے ذریعے ملکی تعمیر اور بقاء کیلئے کام کرنا ہوگا، اس وقت سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف جو آپریشن سر انجام دے رہی ہیں اس کی مکمل حمایت کرنا ہوگی، تاکہ دہشت گردی کا قلع قمع ہو اور امن کے قیام میں مدد مل سکے۔
بعد ازاں انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے