رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک روزہ دورہ قطر کے موقع پر میزبان ملک قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات سمیت تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف قطر کا ایک روزہ دورہ کیا جس میں قطری ہم منصب سے ملاقات سے پہلے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ظریف اور ان کے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی نے ایران اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر گفتگو کی۔
اس کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ نے قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ بھی ایک ملاقات میں دوطرفہ روابط سمیت خطی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنی ملاقات میں دونوں ملکوں کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے علاقے کی صورتحال اور مشترکہ تشویش پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ظریف اس سے پہلے اگست ۲۰۱۵ کو قطر کا دورہ کیا تھا جس میں قطری رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات سمیت، علاقائی تعاون کے فروغ، خطی اور بین الاقوامی صورتحال پر اہم مذاکرات کئے۔
واضح رہے کہ کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد نے گزشتہ ماہ اپنے ایران کے دورے کے موقع پر کویتی امیر کے خصوصی خط کو ایرانی صدر حسن روحانی کو پیش کردیا جس کا مقصد ایران اور خلیج فارس تعاون کونسل کے چھ رکن ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی تھا۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۲۵/