حیدر العبادی:
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ موصل سے داعش کا خاتمہ یقینی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے جرمنی کے اخبار بیلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موصل سے داعش کا خاتمہ یقینی ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ موصل میں آپریشن جاری ہے ہم عوام کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں ۔ عراقی شہری وطن ترک نہیں کریں گے۔
حیدر العبادی نےجرمن میںم قیم عراقیوں سے کہا ہے کہ وہ اولین فرصت میں وطن واپس آسکتے ہیں۔
عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ موصل میں آپرشن بہت جلد ختم ہوجائے گا کیونکہ داعش کی کمر ٹوٹ چکی ہے ہم اپنے ملک کی سرحدون کا آخری سانس تک دفاع کریں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے