‫‫کیٹیگری‬ :
11 April 2017 - 11:40
News ID: 427430
فونت
دہشت گردوں کی بزدلانہ اقدام کے امکان کے با وجود امام بارگاہ پاراچنار میں جشن مولود کعبہ کے موقع پر دو روزہ عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا۔
جشن مولود کعبہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی بزدلانہ اقدام کے امکان کے با وجود مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں جشن مولود کعبہ کے موقع پر دو روزہ عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں کرم ایجنسی کے مختلف دیہاتوں سے مومنین شریک ہوئے۔

حسب سابق امسال بھی جشن پرنور امیرالمومنین علی ابن ابی طالب (ع) کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں عظیم الشان 2 روزہ جلسے کا اہتمام کیاگیا۔

جس میں اسلام آباد کے مایہ ناز عالم دین حجت الاسلام والمسلمین علامہ مرزا حسین صابری اور حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد مرتضی علوی بطور مہمان خصوصی مدعو کیے گئے ہیں۔

جشن مولود کعبہ کے موقع پر 2 روزہ جلسے میں آج پہلے دن کی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسلام آباد کے مایہ ناز عالم دین حجت الاسلام والمسلمین علامہ مرزا حسین صابری اور حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد مرتضی علوی بطور مہمان خصوصی جبکہ کرم ایجنسی بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مومنین شریک ہوئے۔

جلسے سے علامہ مرزا حسین صابری اور حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد مرتضی علوی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مولا علیؑ کے مذہب اسلام کی بقاء کیلئے عظیم الشان قربانیوں کو بیان کیا۔

انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات حضرت امام علیؑ نے تبلیغ اسلام میں حضرت محمد (ص) کا ہر کٹھن حالت میں ساتھ دیا ہے اور اسلام کی دفاع کیلئے ہر میدان جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬