‫‫کیٹیگری‬ :
17 April 2017 - 12:16
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 427563
فونت
حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق:
حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نبیل قاووق نے کہا ہے کہ خلیج فارس کےفتنہ پروراور وہابی دہشت گردوں کے حامی عرب شیوخ فوعہ و کفریا کے ۶۸ معصوم بچوں سمیت ۱۲۶ افراد کے بہیمانہ ، بے رحمانہ اور وحشیانہ قتل کے ذمہ دار ہیں۔
حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق

رسا نیوز ایجنسی کی العہد نیوز سے رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نبیل قاووق نے کہا ہے کہ خلیج فارس کےفتنہ پروراور وہابی دہشت گردوں کے حامی عرب شیوخ  فوعہ و کفریا کے 68 معصوم بچوں سمیت 126 افراد کے بہیمانہ ، بے رحمانہ اور وحشیانہ قتل کے ذمہ دار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب  اور خلیجی ممالک کے وہابی مفتی  اور شیوخ  شام کے علاقہ فوعہ اور کفریا کے معصوم بچوں  اور عورتوں کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔

ادھر فلسطینی علماء کونسل نے  ایک بیان جاری کیا ہے جس میں وہابی دہشت گردوں کے فوعہ اور کفریا کے نہتے  شہریوں ، بچوں اور عورتوں کو بہیمانہ طور پر قتل کرنے کی مذمت کی گئی ہے اور وہابی دہشت گردوں کے اس بےرحمانہ اور وحشیانہ  اقدام کو غیر انسانی، غیر دینی اور غیر اخلاقی قراردیا گیا ہے۔

طبی ذرائع کے مطابق فوعہ اور کفریا کے المناک حادثے میں 126 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں 68 معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ اس وحشیانہ حملے میں 500 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں طبی مراکز میں امداد پہنچائی جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب کے ساتھ  امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی اور پشتپناہی بھی حاصل ہے۔
 کو ہی تسلیم کرے گا- اس سے پہلے مسلم بورڈ لا بورڈ نے حکومت سے کہا تھا کہ وہ اسلامی شرعی معاملات میں مداخلت نہ کرے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬