‫‫کیٹیگری‬ :
01 May 2017 - 12:49
News ID: 427845
فونت
حجت ‌الاسلام و المسلمین مجتبی کلباسی:
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے ماہ شعبان کو اسلامی طرز حیات کو جامہ عمل پہنانے کا مہینہ جانا اور کہا: قرآن کریم کی نگاہ سے حضرت علی(ع) کی ہدایت اور حضرت مھدی(عج) کا ظھور، خدا کی دو عظیم نعمتیں ہیں ۔
حجت ‌الاسلام و المسلمین مجتبی کلباسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت ‌الاسلام و المسلمین مجتبی کلباسی نے گذشتہ روز حرم حضرت معصومہ قم (س) میں ہونے والی نشست میں ماہ شعبان کو مسلمانوں کی عید کا مہینہ اور مہمانی خداوند کے لئے خود کو آمادہ کرنے کا مہینہ جانا اور کہا: قران کریم کی آیات میں لفظ «منت» کا استعمال کیا گیا ہے اور لغت میں لفظ «منَّ» کو عظیم نعمت کے معنی میں استعمال کیا گیا ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قرآن کریم کی نگاہ میں ہدایت ، انسانوں کے لئے عظیم نعمت ہے کہا: سوره مبارکہ آل‌عمران کی 164 ویں آیت میں رسول اسلام (ص) کے ذریعہ انسانوں کو ملنے والی ہدایت کا تذکرہ یوں کیا گیا ہے «لَقَد مَنَّ اللَّهُ عَلَى المُؤمِنينَ إِذ بَعَثَ فيهِم رَسولًا مِن أَنفُسِهِم يَتلو عَلَيهِم آياتِهِ وَيُزَكّيهِم وَيُعَلِّمُهُمُ الكِتابَ وَالحِكمَةَ وَإِن كانوا مِن قَبلُ لَفي ضَلالٍ مُبينٍ؛ یقنیا خدا نے صاحبانِ ایمان پر احسان کیا ہے کہ ان کے درمیان ان ہی میں سے ایک رسول بھیجا ہے جو ان پر آیات الٰہیٰہ کی تلاوت کرتا ہے انہیں پاکیزہ بناتا ہے اور کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے اگرچہ یہ لوگ پہلے سے بڑی کھلی گمراہی میں مبتلا تھے » ۔

حجت ‌الاسلام کلباسی نے قرآن کریم کی نگاہ سے خدا کے آخری حجت حضرت امام مھدی (عج) کے ظھور کو عظیم نعمت الھی بتایا اور کہا: سوره قصص کی چوتھی آیت « وَ نُريدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَي الَّذينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَ نَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَ نَجْعَلَهُمُ الْوارِثينَ؛ اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ جن لوگوں کو زمین میں کمزور بنادیا گیا ہے ان پر احسان کریں اور انہیں لوگوں کا پیشوا بنائیں اور زمین کا وارث قرار دیدیں » میں ہدایت اور حکومت عدل الهی کی برقراری کو ، دو عظیم نعمت الھی کےعنوان سے ذکر کیا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت امام عصر(عج) کا ظھور ، مرسل آعظم کی ہدایت کا تسلسل ہے ، لہذا وہ مومنین جو حضرت حجت (عج) کے ظھور کا زمنیہ فراہم کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور اس سلسلے میں کوشاں ہیں وہ ان دو عظیم نعمت الھی سے مالا مال ہیں ۔

سرزمین ایران کے مشھور عالم دین یہ کہتے ہوئے کہ صلوات شعبانیہ میں ماہ شعبان کو ماه پیغمبر اکرم(ص) کے نام سے یاد کیا گیا ہے کہا: ماہ شعبان ، ماه پیغمبر اکرم(ص) اور اسلامی طرز حیات کو جامہ عمل پہنانے کا مہینہ ہے ۔

انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ روایتوں میں آیا ہے کہ معصومین علیھم السلام سے سوال کیا گیا ہے کہ زمانہ ظھور افضل ہے یا زمانہ غیبت تو عمار صلواتی سے منقول روایت میں آیا ہے کہ زمانہ غیبت افضل بہتر ہے ۔

حجت ‌الاسلام کلباسی نے یہ کہتے ہوئے کہ رجعت کا تصویر عقل و منطق کے خلاف نہیں ہے کہا: قران کریم میں اصحاب کهف کی رجعت اس بات کا کھلا مصداق ہے ۔

انہوں نے آخر میں حضرت امام عصر(عج) کے انصاروں اور آپ کے اصحاب کی تعداد کی جانب اشارہ کیا اور کہا: روایتوں میں 313 جوانوں کا تذکرہ ہے جبکہ حضرت امام عصر(عج) خود بھی جوان ہوں گے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۸۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬