رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے اتوار کے روز تہران میں منعقدہ ایک کانفرنس سے اپنے خطاب میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دوست و دشمن، سبھی ایران میں پائے جانے والے امن کا اعتراف کرتے ہیں، کہا کہ ایران کے سیکورٹی اہلکار دیگر ملکوں کے مقابلے میں ایران میں امن کا تحفظ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران میں پائے جانے والے امن نے بیرونی اور بین الاقوامی صورت اختیار کرلی ہے اور اسلامی انقلاب کے بیرونی پہلو میں ایران کی کامیابی اس حد تک قابل ذکر اہمیت کی حامل ہے کہ ایران امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب جیسے تمام دشمنوں کو شکست دینے میں کامیاب رہا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عالم اسلام کا مستقبل، ایران کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے، تاکید کے ساتھ کہا کہ تمام تر سرمایہ کاری کے باوجود یمن، عراق اور شام میں امریکہ اور اس کے مغربی و علاقائی اتحادیوں کو شکست ہوئی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ، ان تمام ممالک میں ایرانی استقامت کا جذبہ، پایا جانا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰