01 May 2017 - 12:18
News ID: 427836
فونت
برطانیہ میں مقیم فلسطینیوں نے فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتالی کی حمایت میں لندن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔
فلسطینیوں کا مظاھرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی کمیونیٹی اور مختلف تنظیموں کی اپیل پرلندن میں  ہونے والے  مظاہرے کے شرکا اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے حمایت میں نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرے کے شرکا اسرائیلی حکام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کر رہے تھے جو قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

ڈیڑھ ہزار سے زیادہ فلسطینی قیدیوں نے اسرائیلی حکام کے غیر انسانی سلوک  اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کے خلاف جیلوں میں بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں نے اپنے مطالبات کی تکمیل تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اسرائیلی جیل میں چونتیس سال سے بند قیدی کریم یونس نے کہا ہے کہ تمام قیدیوں نے اپنے مطالبات پورے ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے فیصلہ کیا ہے۔

کریم یونس نے واضح کیا کہ اسرائیلی سیکورٹی حکام نے بھوک ہڑتال ختم کرانے کے لیے قیدیوں پر غیر انسانی اورغیر اخلاقی طریقوں سے دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬