01 May 2017 - 12:13
News ID: 427834
فونت
عبداللہ عبداللہ :
افغانستان کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
عبداللہ عبداللہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے شہر پنج شیر میں سابق سویت یونین کی فوج کے مقابلے میں افغان عوام کی فتح کے جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ نے کہا کہ طالبان اور داعش گروہ دہشت گرد ہیں اور یہ ملک  کے دشمن اور انتہائی خطرناک ہیں۔ انھوں نے افغان عوام سے اپیل کی کہ وہ داعش سمیت تمام دہشت گرد گروہوں اور طالبان کی جارحیت کے مقابلے میں ڈٹ جائیں۔

ادھرافغان سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف صوبوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فضائی اورزمینی کارروائیوں میں حقانی نیٹ ورک کے9  اور داعش کے53 دہشت گردوں سمیت 96 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز نے شمالی صوبہ پروان میں خصوصی آپریشنز کے دوران ایک ہزار کلوگرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬