01 May 2017 - 12:16
News ID: 427835
فونت
نوام چامسکی:
امریکہ میں ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی دانشوروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسیوں نے امریکا کوتنہا کر دیا ہے۔
نوام چامسکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف جہاں پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں وہیں امریکہ کے قلمکاروں، سیاسی شخصیات اور دانشوروں کی جانب سے ان پر شدید تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

امریکی دانشور نوام چامسکی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کا نتیجہ کرہ ارض کی تباہی کی صورت میں نکلے گا۔ نوام چامسکی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کے مستقبل کوکوئی اہمیت نہیں دیتے اوروائٹ ہاؤس ،ماحولیات کو تباہ کر دینا چاہتا ہے۔

امریکی دانشور کا کہنا تھا کہ ٹرمپ حکومت نے امریکا کو ایک ایسی حکومت میں تبدیل کر دیا ہے کہ جو تبدیلی آب و ہوا کے سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کرتی اور ٹرمپ کی اس قسم کی پالیسی نے امریکا کو تنہا کر دیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬