‫‫کیٹیگری‬ :
17 May 2017 - 12:47
News ID: 428096
فونت
محمد جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ہندوستان کے خارجہ سکریٹری سبرامنیم جے شنکرنے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال اور گفتگو کی۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہونے والی اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ نے ایران اور ہندوستان کے دوستانہ اورتاریخی  تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان تجارت اور انرجی کے شعبوں کے علاوہ مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں۔

ایران کے وزير خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ کے شعبے میں تعاون پر بھی تاکید کی اور ہندوستان میں ایرانی طلباء کی سہولیات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری سبرامنیم جے شنکرنے بھی اس ملاقات میں ایران اور ہندوستان کے باہمی تعلقات کو بہت ہی مثبت قراردیتے ہوئے کہا کہ  ہندوستان ایران کے ساتھ انرجی اور تجارت کے علاوہ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ  دینے کا خواہاں ہے۔/۹۸۸ /ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬