17 May 2017 - 17:15
News ID: 428104
فونت
صاحبزادہ حامد رضا:
لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں ایس آئی سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ داعش، القاعدہ اور پاکستانی طالبان شیطانی قوتوں کے آلہ کار ہیں، تکفیریت اور خارجیت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے، نیوز لیکس کی انکوائری رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنا آمرانہ عمل ہے، پیسے کے ذریعے سیاست کرنے اور سیاست کے ذریعے پیسہ کمانے والے قومی مجرم ہیں، کرپٹ افراد کو سیاست بدر کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، مفاداتی اور مالیاتی سیاست کا علمبردار حکمران خاندان عبرت کا نشان بننے والا ہے، قوم عید کے بعد حکمرانوں کی رخصتی کی خوشخبری سنے گی۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سمن آباد لاہور میں پنجاب کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کرپٹ اور نااہل حکومت 2 ماہ کی مہمان ہے، جولائی میں دما دم مست قلندر ہو جائے گا، کل بھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کی عجلت معنی خیز ہے، لگتا ہے حکومت کل بھوشن کے معاملے میں کسی درمیانی راستے کا فیصلہ کر چکی ہے لیکن حکمران یاد رکھیں کہ قوم بھارتی جاسوس کے معاملے میں کوئی نرمی برداشت نہیں کرے گی، کل بھوشن کو ریمنڈ ڈیوس نہیں بننے دیں گے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت داعش کے ابھرتے فتنے سے آنکھیں بند نہ کرے، تاجر اور سوداگر حکمران ملک و قوم پر بوجھ بن چکے ہیں، وفاقی حکومت سندھ کیساتھ ناانصافیاں بند کرے، آئندہ الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے انتخابی اصطلاحات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داعش، القاعدہ اور پاکستانی طالبان شیطانی قوتوں کے آلہ کار ہیں، تکفیریت اور خارجیت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے، نیوز لیکس کی انکوائری رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنا آمرانہ عمل ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ حکمران خاندان پر بجلی بن کر گرے گی، کرپشن ن لیگ کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے، پیسے کے ذریعے سیاست کرنے اور سیاست کے ذریعے پیسہ کمانے والے قومی مجرم ہیں، کرپٹ افراد کو سیاست بدر کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، مفاداتی اور مالیاتی سیاست کا علمبردار حکمران خاندان عبرت کا نشان بننے والا ہے، قوم عید کے بعد حکمرانوں کی رخصتی کی خوشخبری سنے گی۔  /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬