19 May 2017 - 12:41
News ID: 428128
فونت
یمن کی فوج اور عوامی فورسز کے حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔
یمنی فوج کے حملے

رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر زلزال 2 میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے آلہ کار متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب  العالم ٹیلی ویژن نے بتایا کہ سعودی جارحیت کے نتیجے میں تعز کے شہر موزع میں ایک بس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حملے میں مرنے والے زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

 سعودی عرب کے جارح طیاروں نے مرکزی یمن کے صوبے مارب میں بھی رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

 دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ تعز اور ضالع میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتییجے میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬