‫‫کیٹیگری‬ :
19 May 2017 - 19:25
News ID: 428135
فونت
آیت الله نابلسی:
صیدائے لبنان کے امام جمعہ نے سعودیہ کے شیعہ نشین علاقے العوامیہ پر سعودی فورس کے حملے اور اس کے محاصرہ کی شدید مذمت کی ۔
آیت الله نابلسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین لبنان کے شیعہ عالم دین آیت الله عفیف نابلسی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو الزھراء کمپلیکس میں کثیر نمازیوں کی شرکت میں منعقد ہوا ، سعودیہ کے شیعہ نشین علاقے العوامیہ پر سعودی فورس کے حملے اور اس کے محاصرہ کی شدید مذمت کی ۔  

انہوں نے سعودی فورسز کی جانب سے بے دفاع شھریوں کو گولیوں کا نشانہ بنائے جانے کو ان کے حیوان صفت ہونے کی نشانی جانا اور کہا: یہ عمل آل سعود کی ظلم و جنایت کی انتہا کی بیانگر ہے ، سبھی اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ سعودیہ کی ایک بڑی آبادی قبائلی ، مذھبی اور نسلی تبعیض سے روبرو ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: العوامیہ میں رونما ہونے والی تبدیلیاں تکفیری وھابیوں کی شھریوں سے کینہ پروری کا نتیجہ ہے تاکہ وہ ھرگز اپنے دینی اور سماجی حقوق کا مطالبہ نہ کرسکیں ۔

آیت الله نابلسی نے واضح طور سے کہا: جب سعودیہ کی شیعہ آبادی کے شھریوں نے اپنے حقوق کے لئے آوازیں اٹھائیں تو آل سعود کے اسلحہ کا رخ ان کی طرف گھوم گیا اور دسیوں شھریوں کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا یہاں تک اس ملک کے شیعہ انقلابی رھنما آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا گیا ۔

اس لبنانی عالم دین نے شریعت کے قانون رحمت و عدالت اور حق و انصاف پر آل سعود کی بے توجہی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: العوامیہ کے شھریوں کو محاصرہ کرلیا گیا اور وہاں کے شھری بغیر لائٹ پانی اور ابتدائی امکانات کے زندگی بسر کر رہے ہیں ، جبکہ عرب اور مسلم ممالک نے ہمیشہ کی طرح اب بھی سکوت اختیار کر رکھا ہے اور وہ آل سعود کی جنایتوں کے شاھد ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: العوامیہ پر حملہ کرنے والے کیا مسلمان ہیں ؟ یا وحشی و قاتل اور جنایت کار ہیں ؟ یہ لوگ جس طرح شام ، عراق اور یمن میں بے گناہوں کا قتل عام کرنے میں مصروف ہیں اسی طرح العوامیہ میں بھی  قتل و غارت گری میں مشغول ہیں ۔

آیت الله نابلسی نے تاکید کی کہ آل سعود قتل و خونریزی ، مساجد اور گھروں پر حملہ ، شیعہ نشین علاقے پر میزائل برسا کر اور شھریوں کا محاصرہ کر کے العوامیہ کے شھریوں پر اپنا ارادہ تحمیل کرنا چاہتے ہیں کہ مگر وہ اپنے مقصد میں ھرگز کامیاب نہ ہوں گے  ۔

انہوں نے آخر میں کہا: آل سعود کی سیاستوں کی بناء پر بہنے والا خون اس خاندان کی سرنگونی کا سبب ہوگا اور العوامیہ کی شھری بحرینی شھریوں کی طرح ایک دن پیروز ہوکر رہیں گے ۔

واضح رہے کہ سعودی مسلح فورسز نے گذشتہ بدھ کے روز سعودیہ کے شیعہ نشین علاقے «القطیف» میں واقع «العوامیہ» کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اسے فوجی چھاونی میں بدل دیا ہے ۔

سعودی بکتر بند گاڑیاں «الدایره» و «شکرالله» نامی محلوں پر میزائلوں سے حملہ ور ہیں جس کے نتیجے میں متعدد مکانات آگ کے نذر ہوگئے ہیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۴۴

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬