19 May 2017 - 12:37
News ID: 428127
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران میں آج ہونے والے انتخابات کاغیر ملکی ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پرانعکاس ہوا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غیر ملکی ذرائع ابلاغ رائٹرز،فرانس 24، المنار، العہد، ایسوسی ایٹڈ پریس اور اسی طرح پاکستان اور ہندوستان کے ذرائع ابلاغ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے بارے میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت کی خبر دی ہے۔

رائٹرز کے مطابق ایران کے صدراتی انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں ابتدائی گھنٹوں ميں ہی عوام کی طولانی صفیں لگ گئی ہیں۔

العہد اور فرانس 24 کے مطابق ایران کے صدارتی  انتخابات میں عوام کی  بڑے پیمانے پر شرکت  اس بات کا مظہر ہے کہ ایرانی عوام کو اپنے انقلاب سے والہانہ محبت اور لگاوہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں اصل مقابلہ موجودہ صدر حسن روحانی اور سید ابراہیم رئیسی کے درمیان ہے۔

پاکستان اور ہندوستان کے ذرائع ابلاغ نے بھی ایران کے آج کے انتخابات کو کوریج دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صدر حسن روحانی اور سید ابراہیم رئیسی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے اور ایرانی عوام میں انتخابات کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جاتاہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬