19 May 2017 - 12:44
News ID: 428129
فونت
شامی ذرائع ابلاغ نے دہشت گرد گروہ داعش کے شام کے ۵۲ افراد کو بہمیانہ طور پر قتل کئے جانے کی خبر نشر کی ۔
داعش دہشتگرد

رسا نیوز ایجنسی کی سانا سے  رپورٹ کے مطابق، شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم دہشت گرد گروہ داعش نے شام کے وسطی صوبے حماہ میں عقارب الصافیہ گاؤں پر حملہ کرکے بچوں اور خواتین سمیت 52 افراد کو بہمیانہ طور پر قتل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق داعش نے حماہ کے دو دیہاتوں پر حملہ کرکے 52 افراد کو بہیمانہ طور پر قتل کرنے کے بعد ان کے سر کاٹ دیئے ۔ شامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 15 بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 2 سے 15 سال تک بتائی جاتی ہیں۔

دہشتگرد گروہ داعش کے اس وحشیانہ حملے کے بعد روس اور شام کے جنگی طیاروں نے حماہ میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن ۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬