سعودی فوجیوں نے العوامیہ کے علاقے میں لوگوں کے گھروں پر حملہ کر کے کم سے کم چار افراد کو شہید کر دیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، سعودی جارح فوجیوں کے حملوں میں دسیوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں اور شہر میں جگہ جگہ ٹینک تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
گذشتہ کئی دنوں سے العوامیہ کا محاصرہ جاری ہے جس کے باعث لوگ علاقے میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے گذشتہ بدھ کو العوامیہ پر حملے شروع کئے ہیں۔
سعودی فوجیوں نے العوامیہ کے المسورہ نامی دیہات میں واقع السید محمد مسجد کو مارٹر حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے مسجد مکمل طور پر منہدم ہوگئی ہے۔
الشرقیہ کے علاقے میں دوہزار گیارہ سے آل سعود کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔
سعودی فوجیوں نے عوامی مظاہروں اور احتجاج کو دبانے کے لیے طاقت کا بے تحاشہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں دسیوں افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ /۹۸۸ /ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے