‫‫کیٹیگری‬ :
03 June 2017 - 16:49
News ID: 428367
فونت
اشرف غنی:
افغانستان کے صدر نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ اس ملک کو اپنے خفیہ ٹھکانے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
اشرف غنی

رسا نیوز ایجنسی کی آوا نیوز ایجنسی سے رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کابل میں مقیم مختلف ملکوں کے سفیروں اور نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری گروہ اس ملک میں بدامنی پھیلا کر علاقے اور پوری دنیا کو ناامن کرنا چاہتے ہیں-

محمد اشرف غنی نے کابل کے سفارتی علاقے میں گذشتہ بدھ کو ہونے والے دھماکے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دھماکے امن و استحکام قائم کرنے کی کابل کی کوششوں کو معلق نہیں کر سکتے-

افغان صدر نے کہا کہ قومی اتحاد حکومت نے قیام امن کی راہ میں بے پناہ مسائل کے باوجود، امن و استحکام کے لئے بہت سے موثر اور عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور جو لوگ جنک چاہتے ہیں انھیں فوج اور سیکورٹی اہلکار منھ توڑ جواب دیں گے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬