03 June 2017 - 16:42
News ID: 428364
فونت
افغانستان کے صوبہ غزنی کے شہریوں نے اس ملک میں انجام پانے والے تمام جرائم کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کابل واشنگٹن سیکورٹی معاہدہ منسوخ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے.
امریکن فوجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کی آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی کے تبیان ثقافتی و سماجی مرکز کے سربراہ محمد جواد ولایتی نے امریکہ کے ساتھ افغانستان کے سیکورٹی معاہدے کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس معاہدے پر دستخط کے باوجود نہ صرف یہ کہ افغانستان کی اقتصادی وسیکورٹی کی صورت حال بہتر نہیں ہوئی بلکہ مزید بدتر بھی ہو گئی ہے لہذا افغانستان کے لئے اس صورت حال کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور اسے فوری طور پر منسوخ کر دیا جانا چاہئے-

افغانستان کے صوبہ غزنی کے کئی شہریوں نے بھی آوا نیوز ایجنسی کے نامہ نگاروں کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کو افغانستان میں ہونے والے تمام جرائم کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ داعش، القاعدہ اور تمام تکفیری دہشت گرد گروہ  جو افغانستان میں جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں، امریکہ کے ہی بنائے ہوئے ہیں-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬