03 June 2017 - 17:10
News ID: 428372
فونت
سید سرفراز نقوی:
آئی ایس او کے مرکزی صدر نے لاہور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس دن گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے ثابت کریں کہ فلسطینی تنہا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہتے ہونے کے باوجود اسرائیل کے آگے سر نہیں جھکایا بلکہ ہمت اور مقاومت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
سید سرفراز حسین نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر لاہور میں تنظیم کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔ ا

جلاس میں مرکزی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ امسال بھی آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں جمعتہ الوداع کے روز یوم القدس منایا جائے گا۔

انصر مہدی نے کہا کہ امام خمینی کے فرمان پر دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں بھی قبلہ اول پر غاصب صہیونیوں کے قبضہ کیخلاف یوم القدس منایا جائے گا، اس سلسلے میں ملک بھر میں جلسے جلوس، ریلیاں اور سیمنار منعقد کیئے جائیں گے، آئی ایس او عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستان بھر میں 200 سے زائد مقامات پر القدس ریلیوں کا اہتمام کرے گی۔

مرکزی صدر سید سرفراز نقوی کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعتہ الوداع کو پورے پاکستان میں یوم القدس کے طور پر منائیں گے، تمام مکاتب فکر کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس دن گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے ثابت کریں کہ فلسطینی تنہا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہتے ہونے کے باوجود اسرائیل کے آگے سر نہیں جھکایا بلکہ ہمت اور مقاومت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬