‫‫کیٹیگری‬ :
03 June 2017 - 23:39
News ID: 428375
فونت
حجت ‌الاسلام والمسلمین ماندگاری:
سرزمین ایران کے مشھور خطیب اور عالم دین نے حرم حضرت معصومہ قم (س) میں فھم دین کو ازدواجی زندگی کا پہلا معیار قرار دیئے جانے کی تاکید کی اور کہا: ہوسکتا ہے دیندار انسان اپنی اہلیہ سے محبت نہ کرے اس کا عاشق نہ ہو مگر ھرگز اپنی بیوی ظلم نہیں کرسکتا ۔
حجت ‌الاسلام و المسلمین محمد مهدی ماندگاری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور خطیب اور عالم دین حجت ‌الاسلام و المسلمین محمد مهدی ماندگاری نے آج حرم مطھر حضرت معصومہ قم (س) میں تقریر کرتے ہوئے حضرت خدیجہ(س) کی سیرت کی جانب اشارہ کیا اور انہیں مرسل آعظم کی دیگر بیویوں اور دنیا کی دیگر خواتین کے لئے نمونہ عمل و آئڈیل بتایا اور کہا: حضرت خدیجہ(س) پہلی وہ خاتون ہیں جو رسول اسلام (ص) پر ایمان لائیں ، اگر حضرت خدیجہ(س) کی مجاھدت نہ ہوتی تو اسلام، رسول اسلام (ص) کے گھر کی چھار دیواری سے باہر نہ نکل پاتا ، اسی بنیادوں پر دینی تعلیمات میں اس بات کا تذکرہ ہے کہ اگر عورت ایماندار نہ ہو تو مرد زندگی کی مشکلات کو برداشت نہیں کر سکتا، عورت کا ایمان مرد کو مشکلات سے مقابلے اور لڑنے کی طاقت عطا کرتا ہے ۔

انہوں نے بعثت سے پہلے حضرت خدیجہ(س) کی منزلت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: بعثت سے پہلے حضرت خدیجہ(س) کا مکہ میں خاص مقام تھا لوگ ان کا خاص احترام کرتے تھے ، مگر رسول اسلام سے شادی اور آپ کی ہمراہی کی وجہ سے لوگوں نے انہیں اپنی نگاہ سے گرا دیا ، آپ کا مضحکہ اڑانا شروع کردیا ، مگر پھر بھی آپ خدا و رسول اسلام (ص)  کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں ۔

حرم مطھر حضرت معصومہ قم (س) کے مقرر نے قران کریم کی نگاہ میں مسلمان بیویوں کے صفات کی جانب اشارہ کیا اور کہا : سختیوں ، مشکلات ، عبادت، تجارت اور خدمت میں شوھر کی ہمراہی مسلمان بیوی کی خصوصیت ہونی چاہئے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۴۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬