رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی رح کی برسی کا مرکزی پروگرام تہران میں واقع آپ کے مزارپر منقعد ہوگا جس سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای خطاب فرمائیں گے۔
اس موقع پر قرآن خوانی بھی کی جائے گی جبکہ معروف ذاکرین اور مداح حضرات اور اسی طرح نوحے خوان، نوحے اور مرثیے پیش کریں گے۔
امام خمینی رح کی برسی ہر سال چار جون کو منائی جاتی ہے جس میں ایران کے مختلف شہروں اور دنیا کے مختلف ملکوں سے آنے والے لاکھوں عقیدت مند اور چاہنے والے شرکت کرتے ہیں۔
امام خمینی رح علیہ کی یاد میں رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس ترحیم قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ کے روضے میں منعقد کی گئی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی اٹھائیسوی برسی کی مناسبت پر تمام اہل ایمان کی خدمت میں تسلیت اورتعزیت پیش کرتے ہیں -
۴ جون مطابق ۱۴ خرداد کو رہبر کبیرانقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی ۲۸ ویں برسی کی مناسبت پر تمام مسلمانان جہان کو تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰