02 July 2017 - 14:12
News ID: 428812
فونت
افغانستان میں آپریشن کلین اپ ، جھڑپوں اور فضائی حملوں میں داعش کے ۵ سرغنوں سمیت ۲۱ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
دہشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان صوبائی گورنر نصرالدین نظاری نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ قندوز کے ضلع داشت آرچی میں طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر سمیت 8 طالبان ہلاک ہو گئے۔

دریں اثنا افغان وزارت داخلہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف صوبوں میں آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں دہشت گرد گروہ داعش کے 5 سرغنوں سمیت 13 دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔

افغان سکیورٹی فورسز نے طالبان کے اہم کمانڈر ملا بشیر کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی گزشتہ رات صوبہ وردک کے ضلع نرخ میں کی گئی تھی جس میں طالبان کی جانب سے مقرر کردہ خود ساختہ گورنر ملا بشیر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 2 ساتھی زخمی ہو گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملوں کے دوران طالبان کے زیر قبضہ علاقے میں متعدد گاڑیاں اور ہتھیار بھی تباہ ہوگئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬