26 June 2017 - 23:29
News ID: 428720
فونت
افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے دو صوبوں میں فوج کی کارروائیوں میں کم سے کم آٹھ طالبان ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
طالبان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کی وزارت دفاع نے پیر کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صوبہ اروزگان کی شورا نامی علاقے میں فوج کی کارروائیوں میں طالبان کے چار دہشت گرد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے جبکہ طالبان کے مقامی کمانڈر تورخان کو گرفتار کر لیا گیا-

اسی طرح  صوبہ وردک کی چاک تحصیل میں ایک اور کارروائی میں طالبان کے چار افراد ہلاک ہو گئے-

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فوج نے آٹھ دستی بم ناکام بنا دیئے اور بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود  ضبط کر لیا جبکہ فوج کی ایک گشتی گاڑی کو، جو طالبان نے اغوا کر لی تھی، واپس لے لیا گیا-

واضح رہے کہ افغانستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے ابھی حال ہی میں طالبان اور داعش سے وابستہ دیگر دہشت گرد گروہوں  کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں-

نیز افغان میڈیا کے مطابق واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا جب طالبان نے ضلع چشتی شریف میں ’’سلمیٰ ڈیم‘‘ کی حفاظتی چوکی پردھاوا بول دیا اور فائرنگ کر کے 10 اہلکاروں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا، حملہ آور پولیس اہلکاروں کے ہتھیار بھی ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔

صوبائی پولیس چیف کے ترجمان گیلانی فرہاد نے بتایا کہ یہ حملہ طالبان نے کیا اور جھڑپ میں 4 طالبان دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔ تاہم واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال افغانستان کی حکومت نے سلمیٰ ڈیم کا نام تبدیل کر کے ’’افغان ہندوستان دوستی ڈیم‘‘ رکھا تھا جس کا افتتاح 4 جون 2016 کو ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے کیا تھا۔ اس ڈیم پر پہلے بھی کئی بار حملے ہوئے ہیں جن میں متعدد سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬