26 June 2017 - 23:38
News ID: 428724
فونت
عراقی فضائیہ نے مغربی صوبے الانبار میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں درجنوں دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
دہشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے فوجی ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے رواہ کے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ  کے ٹھکانوں اور بم بنانے والے کار خانے پر بمباری کر دی جس میں کم از کم تیس دہشت گرد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ ایک داعشی نے القائم کے علاقے میں خودکش دھماکے کر کے داعش گروہ کے ہی متعدد عناصر کو ہلاک کر دیا جن میں کئی سرغنہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ داعش دہشت گرد عناصر میں عراق میں حاصل ہونے والی شکست کے بعد شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں اور یہ دہشت گرد عناصر اب ایک دوسرے کو ہی مختلف طریقوں سے حملوں اور کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬