‫‫کیٹیگری‬ :
26 June 2017 - 23:25
News ID: 428718
فونت
رہبر انقلاب اسلامی:
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نماز عید کے خطبوں میں یمن، بحرین اور دیگر اسلامی ممالک کے مسائل کو عالم اسلام کے پیکر پر گہرا زخم قرار دیا-
رہبر انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں عید فطر کی مرکزی نماز، مصلائے امام خمینی (رح) میں ادا کی گئی جس کی امامت، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمائی-

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ تمام اسلامی ممالک کو یمن کے مظلوم عوام کی کھل کر حمایت کرنی چاہیے اور ان ظالموں اور ستمگروں سے بیزاری کا اعلان کرنا چاہئے کہ جنہوں نے ماہ مبارک رمضان میں بھی مظلوم عوام کو جارحیت کا نشانہ بنایا-

آپ نے فرمایا کہ ایرانی قوم، عالم اسلام کی عظیم تحریک کی پشت پناہ اور یمن، بحرین اور کشمیر کے عوام کی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمنوں اور جارحین کے خلاف اپنے موقف کا کھل کر اعلان کرتا ہے اور عالم اسلام خاص طور سے علماء اور روشن فکر شخصیات کو بھی ایسا ہی کرنا چاہئے خواہ استکبار اس سے سیخ پا ہی کیوں نہ ہو جائے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کی بہادر قوم نے شدید گرمی کے باوجود یوم القدس کی ریلیوں میں اپنی ولولہ انگیز اور عظیم شرکت کے ساتھ ایک نئی تاریخ رقم کی اور یہ سب اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے شام میں دہشت گردوں کے خلاف میزائلی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے اسے ایرانی قوم کے لئے سربلندی اور امید کا باعث قرار دیا۔

پیر کو دنیا کے مختلف ملکوں سمیت اسلامی جمہوریہ ایران میں عید سعید فطر منائی جا رہی ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران سمیت پورے ملک میں عید سعید فطر نہایت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران میں عوام نے ایک مہینے تک روزہ رکھنے کے بعد پیر کی صبح عبادت و اخلاص کے شکرانے کے طور پر عید الفطر کی نماز ادا کی اور ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارک باد پیش کی-۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬