‫‫کیٹیگری‬ :
05 June 2017 - 17:16
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 428403
فونت
رحمٰن ملک:
سابق وزیر داخلہ پاکستان نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے کہ وہ ایران اور سعودی عرب تعلقات میں بہتری کیلئے کردار ادا کریں۔
رحمن ملک

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ داعش ملک میں قدم جما رہی ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کمزور ہے، ایران اور سعودی عرب دونوں کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنے چاہیں۔

کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے کہ وہ ایران اور سعودی عرب تعلقات میں بہتری کے لئے کردار ادا کریں۔

رحمٰن ملک نے مزید کہا کہ پاکستان کی خوشحالی امن سے منسلک ہے، ایران پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے تو یہ ہماری ناکام خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو چاہیے کہ اگر دو مسلم ممالک میں جھگڑا ہوا ہے تو صلح کرانی چاہیے، کیونکہ مسلم امہ میں اختلافات کا نقصان پاکستان کو بھی ہوگا، موجودہ صورتحال پر وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔

رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کو کشمیریوں کی شہادتوں پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنا چاہئے، دنیا بھر میں بھارت پاکستان کے خلاف لابنگ کر رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت کے لوگ اگر سپریم کورٹ کو آنکھیں دکھائیں گے تو اس کا نقصان نون لیگ کو ہوگا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دنیا کی قوتیں اپنے مفادات کیلئے مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہیں،  اتحاد بین المسلمین کے لئے سعودیہ اور ایران سے اچھے تعلقات لازم ہیں، بحیثیت وزیراعظم، نواز شریف دونوں ممالک کے درمیان ثالث کا کردار ادا کریں کیونکہ دنیا کی دیگر قوتیں اپنے مفادات حاصل کرنے کی خاط مسلمانوں کو لڑوانا چاہتی ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬