05 June 2017 - 16:56
News ID: 428399
فونت
سعودی عرب سمیت چار عربی ممالک نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ۔
قطر

رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے، ریاض اورواشنگٹن کے مابین ہونے والے ہتھیاروں کے معاہدے اور ریاض اجلاس کے دوران ٹرمپ کی تقریر کے بعد سعودی عرب، قطر اوردوسرے عرب ممالک کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔

آل خلیفہ حکومت نے دوحہ سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلالیا اور قطری سفارتکاروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

بحرین کے بعد سعودی عرب نے بھی قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے جبکہ کہ مصر اور متحدہ عرب امارات نے بھی سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے. /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬