05 June 2017 - 17:09
News ID: 428402
فونت
عبدالغفار روپڑی:
جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کا دعویٰ کرنیوالے حکمران اور انتظامیہ صرف سستے اور رمضان بازاروں کے نام پر سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں، پھل اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جو روزداروں کیساتھ بدترین سلوک ہے۔
عبدالغفار روپڑی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے لاہور میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کا راستہ ترک کرنے کی وجہ سے امت مسلمہ زوال کا شکار ہے، پاکستان میں شام، عراق جیسے حالات پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، مسلم دنیا کیخلاف ہونیوالی سازشوں کا مقابلہ باہمی اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندزوں نے رمضان المبارک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، ماہ مقدس کے آغاز سے ہی مہنگائی کا طوفان اُٹھ کھڑا ہوا ہے، ملک میں جب تک اسلامی نظام کا نفاذ نہیں ہو گا مہنگائی اور دیگر بحرانوں پر قابو نہیں پایا جا سکے گا۔

حافظ عبدالغفارروپڑی نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت کا دعویٰ کرنیوالے حکمران اور انتظامیہ صرف سستے اور رمضان بازاروں کے نام پر سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں، پھل اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جو روزداروں کیساتھ بدترین سلوک ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬