05 June 2017 - 19:26
News ID: 428407
فونت
حزب اللہ لبنان نے برطانوی دارالحکومت لندن میں دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
حزب اللہ لبنان

رسا نیوز ایجنسی کی العہد نیوز سے رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے برطانوی دارالحکومت لندن میں دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد عام اور بےگناہ افراد کو نشانہ بنا کرسنگین اور مجرمانہ جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں دہشت گردوں کے افکار اور عقائد کا جائزہ لینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے بہیمانہ جرائم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اسلام اس قسم کے مجرمانہ اعمال کی اجازت دیتا ہے۔

حزب اللہ نے لندن کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬