09 June 2017 - 19:47
News ID: 428468
فونت
شہدائے رمضان کی آج تہران میں تشییع کی گئی جس میں ہزاروں روزہ دار نمازیوں نے شرکت کی ۔
شہدائے رمضان کی تشییع

رسا نيوز ايجنسي کی رپورٹ کے مطابق، آج ۹ جون نماز جمعہ کے بعد ’’ماہ خدا میں بارگاہ خدا میں‘‘ شرفیاب ہونے والے 17 شہیدوں کی  تشییع ہوئی جس میں  ہزاروں روزہ دار نمازیوں نے شرکت کی۔

تشییع سے قبل آج صبح ایرانی پارلیمینٹ میں بھی شہیدوں سے رخصت آخر کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فوجی افسران سمیت ملک کے سبھی اعلیٰ حکام شریک تھے۔

رہبر انقلاب کے خصوصی نمائندے حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپایگانی نے آیت اللہ  العظمیٰ خامنہ ای کا پیغام تسلیت پڑھ کر سنایا جبکہ پارلیمینٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس تقریب سے خطاب کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ کے اسپیکر نے کہا کہ حالیہ دہشت گردانہ حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گردوں نے اپنی توجہ ایران کی دینی جمہوریت کے اصلی مراکز پر مرکوز کررکھی ہے۔

علی لاریجانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آج ایران، دوقسم کے داعش کا مقابلہ کررہا ہے کہا کہ ہمیں علاقائی داعش اور بین الاقوامی داعش دونوں کا سامنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ لوگ جو دہشت گردی کو ختم کرنا چاہتے ہیں ان کے پاس بین الاقوامی داعش یعنی امریکہ کے خلاف جد و جہد کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی سینیٹ میں منظور ہونے والے حالیہ بل کے سلسلےمیں کہا کہ اس بل کو دہشت گردوں کی حمایت اور ایران پرنئی پابندیاں لگانے کے لئے پاس کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت امریکیوں نے گستاخی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں کیونکہ سپاہ پاسداران انقلاب اور قدس بٹالین، علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہیں اور امریکیوں کے اس اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی تہران دہشت گردانہ حملوں کے شہداء کی الوداعی مجلس کے موقع پر ہمارے نمائندے سے گفتگو میں ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ایرانی قوم کو کوئی بڑی کامیابی ملتی ہے تو دشمن ملک کو بھاری نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ تہران میں بدھ کو ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیاں درحقیقت ڈیموکریسی سے انتقام ہے کیونکہ ڈیموکریسی دہشت گردوں کی فکری بنیادوں کو اکھاڑ پھینکتی ہے اور یہ ثابت کر دکھاتی ہے کہ تشدد اور طاقت مناسب راہ حل نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران کے عوام، اپنے مقاصد کے حصول کی راہ پر گامزن رہیں گے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملت ایران ایک کامیاب قوم ہے۔

تہران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے شہداء کی الوداعی پروگرام میں ایران کے اعلی سیاسی و فوجی حکام اور شہداء کے اہل خاندان نے شرکت کی۔ شہداء کی الوداعی پروگرام کا اہتمام پارلیمنٹ کے آفتاب حال میں کیا گیا تھا۔/۹۸۸/ن ۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬