گزشتہ رات شب قدراور شب ضربت امیرالمؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران میں سوگ کی فضا میں خدا سے راز و نیاز کا سلسلہ جاری رہا اور لوگ معبود کے حضور سر بسجود ہوئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شب قدراور شب ضربت امیرالمؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے ایران کے مقدس شہروں مشہد میں واقع امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر، قم میں واقع حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی بارگاہ اور تہران میں واقع حضرت شاہ عبدالعظیم (س) کے حرم مطہرسمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آل محمد (ص) کے پیروکاروں نے خدا سے راز و نیاز کیا اورعزاداری کی۔
ان روح پرور مجالس میں مولائے متقیان امام علی ابن ابی طالب (ع) کی عظمت اور اہلبیت علیھم السلام کی قربانیوں کی یاد میں مرثیہ اور نوحہ خوانی کی گئی اور شب قدر کی فضیلت پر روشنی ڈالی گئی اورایرانی عوام نے ماہ مبارک رمضان کی 19ویں رات لیلۃ القدر کے مخصوص اعمال انجام دیئے ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان میں آج شب قدر اور شب ضربت امیرالمؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے